کابل (این این آئی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے پھر سے طاقت میں آنے کے حق میں نہیں ہے ۔ افغانستان کی انتظامیہ میں تحفظات بڑھ رہے ہیں کیونکہ امریکہ کے تمام فوجیوں کی واپسی ستمبر تک متوقع ہے ، جس کے بعد طالبان کیلئے ٹیک اوور کرنا آسان ہو سکتا ہے ۔عید الفطر کی نماز کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر اشرف غنی نے کہا پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ طالبان کی واپسی اس کے مفاد میں نہیں ہے ۔طالبان 1996ء سے 2001ء تک طرز حکومت کا نام تھا۔ افغانستان میں امن و استحکام کا مطلب پورے خطے میں امن و استحکام ہونا ہے ۔