لندن(ویب ڈیسک) بڑھاپامیں کان کی لو پر ہلکی بجلی پہنچا کر عمررسیدگی سے وابستہ کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے یا کئی بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے ۔ اس کے لیے ایک آپریشن کی ضرورت پیش آتی ہے جس کے بعد بجلی کی جھٹکے دینے والا ایک نظام نصب کیا جاتا ہے ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ایک خاص رگ کا ایک اہم گوشہ کان کے پاس موجود ہوتا ہے اور بیرونی جانب محسوس ہوتا ہے ۔ اس پر ہلکی بجلی دے کر آٹونومک یا خوداختیار نروس سسٹم کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ اس نروس سسٹم کو بہتر کرکے صحت کو بہتر رکھا جاسکتا ہے اور بڑھاپے کے امراض کو ٹالا جاسکتا ہے ۔ ان امراض میں امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔