بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں ایک شخص اور خاتون کے کان میں گھسنے والا لال بیگ ڈاکٹرز نے چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد نکال لیا۔چین میں ایک آدمی کے کان میں کئی دن سے سنسناہٹ ہورہی تھی اور شدید تکلیف میں مبتلا تھا جس پر وہ ہسپتال پہنچا اور ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے کان میں زندہ لال بیگ موجود ہے ۔ڈاکٹر کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ چن نامی خاتون کیساتھ بھی پیش آیا جو وہ کان میں شدید خارش کے سبب ہسپتال پہنچیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ لال بیگ ان کے کان میں گھس گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں دیکھ سکی یہ کیا تھا لیکن یہ میرے کان میں اور آگے بڑھتا چلا گیا۔