گوہانہ، نئی دہلی ( 92 نیوزرپورٹ، صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 پر کانگریس کے موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آخر اپوزیشن پارٹی کانگریس کا پاکستان سے تعلق کیا ہے ؟ پاکستان کانگریس کے بیانات کو بھارت کیخلاف استعمال کر رہا ہے ۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کانگریس جیسی پارٹیاں عوام کے جذبات کو نہیں سمجھ سکتیں اور نہ ہی وہ بہادر جوانوں کی قربانیوں کا احترام کرسکتی ہیں۔جب کوئی سرجیکل سٹرائیک یا بالاکوٹ کی بات کرتا ہے تو کانگریس کا درد بڑھ جاتا ہے ، اب پورا ملک جان گیا ہے کہ کانگریس کو یہ درد کیوں ہوتا ہے ۔کانگریس کے رہنما اکھلیش سنگھ نے اپنے ردعمل میں کہا مودی کی حکومت میں ہمیشہ الیکشن سے پہلے ہی سرجیکل سٹرائیک ہوتی ہے اور پھر اس ایشو پر سیاست کر کے ووٹ مانگے جاتے ہیں اور اصل مسائل سے توجہ ہٹا دی جاتی ہے ۔قبل ازیں راہول گاندھی نے کہا تھا کہ معیشت تباہ ہو چکی اور حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں،مودی سرکارکو کساد بازاری سے نمٹنے کیلئے کانگریس کے منشور کی مددلینی چاہئے ۔
کانگریس پارٹی کا آخر پاکستان سے تعلق کیا ہے ؟ نریندر مودی
پیر 21 اکتوبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 21 اکتوبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں