نیویارک (این این آئی)حال ہی میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کرنے والے معروف امریکی ریپر، گلوکار، فیشن ڈیزائنر 43 سالہ کانیے ویسٹ نے گھر کی بات باہر لانے پر اہلیہ کم کارڈیشین سے معذرت کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اہلیہ کم کارڈیشین سے معافی مانگتا ہوں،انہوں نے 22 جولائی کو اپنی متعدد ٹویٹس میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ماضی میں اپنی بیوی کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھااور انکے حوالے سے کئی انکشافات کیے لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں ۔شوہر کی جانب سے ایسی باتیں ٹوئٹر پر لانے کے ایک روز بعد ہی ان کی اہلیہ کم کارڈیشین نے مداحوں کو کانیے ویسٹ کی باتوں کا برا نہ منانے اور ان سے ہمدردری کرنے کا کہا تھا۔