لاہور( شوبز ڈیسک ) نامور اداکارہ صائمہ نورنے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں فنکار کبھی بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ بہتراورمنفرد کام کرنے کیلئے بے چین رہتاہے ،نئے آنے والوں نے اگرکامیابی حاصل کرنی ہے توانہیں اپنے اوپر یہ کیفیت طاری کرناہوگی ۔ایک انٹرویو میں صائمہ نورنے کہاکہ سکرپٹ میں کہانی ہوتی ہے اگر آپ اسے کسی عام شخص کوبھی دیدیں وہ اسے بول کر دکھا دے گا لیکن ایک اداکار ڈائیلاگ بولنے ،اپنے چہرے کے تاثرات سے اس کہانی میں حقیقت کارنگ بھرتا ہے اوراسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتا ہے یہی اداکاری کہلاتی ہے ۔ صائمہ نور نے کہا کہ میں بہت سادہ طبیعت ہوں اورمجھے ایسے ہی لوگ اچھے لگتے ہیں،ہرچھوٹے بڑے کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتی ہوں ۔