لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ علیبہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں کبھی کسی کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنی ،میں بولڈ ضرور ہوں اور اپنے کام کو بخوبی نبھاتی ہوں مگر منہ پھٹ ،بدتمیز یا سازشی نہیں ہوں۔علیبہ خان نے کہاکہ لوگ میری بولڈنیس کو دیکھتے ہوئے میرے خلاف باتیں بناتے ہیں مگر میں بولڈ صرف اپنے کردار کی حد تک ہوتی ہوں جب سیٹ سے آؤٹ ہو جاؤں تو میں ایک عام اور ملنسار اداکارہ ہوں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ میں اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کو جواب ضرور دیتی ہوں تاکہ دوبارہ وہ ایسی حرکت نہ کرسکیں مگر جو میرے ساتھ مخلص ہیں میں ان کے ساتھ بڑے اچھے طریقے سے پیش آتی ہوں۔علیبہ خان نے مزید کہاکہ بہت جلد ان کا ایک بین الاقوامی معیار کا میوزک ویڈیو ریلیز ہورہاہے جس میں ان کاکام بولے گا اور ان کے چاہنے والے اس گانے کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے ۔