لاہور(نیٹ نیوز) اپسالایونیورسٹی سویڈن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اورانٹرنیشنل سٹڈیزپروگرام کے ڈائریکٹراشوک سوائن نے ہندولڑکیوں کے مبینہ اغواکے معاملہ پروزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے فیصلے کوسراہا ہے ،انہوں نے ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کوایسا ہی طریقہ عمل اختیارکرناچاہیے ، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پیروی کرنے کے لئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مثال دوں گا۔