اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اﷲ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے پاکستان سپورٹس بورڈ پشاور کوچنگ سنٹر کے سابق ڈائریکٹر ممتاز ندیم سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے اﷲ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔