لاہور( سپورٹس ڈیسک) لاہور پریس کلب میں کبڈی ورلڈکپ کی فاتح قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان جٹ اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان میں کبڈی ورلڈکپ سے دنیا کو یہ پیغام پہنچا ہے کہ پاکستان پُر امن ملک ہے اور یہاں کے عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کے بعد پاکستان دوسرے انٹرنیشنل ایونٹس کی بھی میزبان کرے گا۔