نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارتی شہر چنائی میں کتے کی ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پالتو کتا اپنے مالک کے ساتھ بائیک پر بیٹھا ہے ، ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے دونوں نے ہیلمٹ بھی پہن رکھے ہیں اورکتا اپنے مالک کے کندھوں کو پکڑکر بائیک پر سنبھل کر بیٹھا ہے ۔