لاہور(رکلچرل رپورٹر ) فیشن ڈیزائنر اور سماجی رہنما سارا گنڈا پور نے کہا ہے کہ جانوروں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔کتوں کو مارنے کی بجائے سیف زون بنائے جائیں۔ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں۔ مخلوق خد اسے پیار کرنے والے اﷲ تعالی کے قریب پسندیدہ لوگ ہوتے ہیں۔آسٹریلیا میں لاکھوں جانوروں کی ہلاکت پر میرا دل بہت رنجیدہ ہے ۔پاکستان کو آسٹریلین حکومت کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے ۔سارا گنڈا پور نے کہا میں پاکستان میں واحد خاتون ہوں جو اپنے طور پر جانوروں کے تحفظ اور ان کے حقوق کیلئے کام کررہی ہوں۔