برلن( ویب ڈیسک)جرمنی میں کدو کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ہزاروں کدوؤں سے سجائی گئی اشیاء نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ہر سائز کے چھوٹے بڑے کدو تو پیش کئے ہی جاتے ہیں تاہم ان سے بنائی گئی اشیاء کے رنگا رنگ دیدہ زیب ماڈلز بھی رکھے جاتے ہیں جس کو دیکھ کر چھوٹے بڑے سبھی خوش ہونے کے ساتھ ساتھ کئی ماڈلز دیکھ کر دنگ بھی رہ جاتے ہیں، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہوئی بھی نظر آئی۔ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد فنکاروں اور ان اشیاء کے ساتھ سیلفی بنوانے میں بھی مصروف تھی ۔ واضح رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا یہ میلہ ہر سال ہزاروں شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے جہاں کدو تراشنے سمیت کئی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔