اسلام آباد( سپیشل رپورٹر، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس کی مشکل راہداریوں میں راستہ بھول گئے ۔وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کیلئے روانہ ہوئے اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی سرگوشیاں سنتے سنتے راستہ بھول گئے ۔ وزیراعظم جب رکے تو سامنے دیوار اور دائیں بائیں دروازے موجود تھے ۔وزیراعظم نے فوراً سکیورٹی افسر سے سوال کیا میں کہاں ہوں، تم مجھے کدھر لے کر جارہے ہو۔ سکیورٹی افسر نے انہیں جواب دیا سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی۔