کراچی (سٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ہفتے کوسانحہ بلدیہ کی سماعت کے موقع پرایم کیو ایم رہنماروف صدیقی،زبیرچریا اورسابق سیکٹرانچارج عبدالرحمان عرف بھولا پیش ہوئے ،عدالت نے کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے سابق تفتیشی افسر ظفر اقبال کا بیان قلم بند کرلیاتھا،کیس میں 100سے زائد گواہاں کے نام شامل ہیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔