نئی دہلی (این این آئی) بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی جو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔بھارتی کرکٹر کی جانب سے شیئر کی جانے والی مزاحیہویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایک ہفتہ گھر میں رہنے کے بعد کی زندگی، حقیقت مشکل ہے ۔شیکر دھون کی مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ کپڑے دھو اور باتھ روم صاف کر رہے ہیں جب کہ اس دوران ان کی اہلیہ فون پر بات چیت کر رہی ہیں ،مزاحیہ ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔