واشنگٹن( ویب ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا میں دلچسپ جراسک ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباََ 175 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے ڈائینوسار کے کاسٹیوم زیب تن کئے دشوار گزار ٹریک پر خوب دوڑ لگائی۔ڈائینوسار کا روپ دھارے شرکاء کو دوڑتا دیکھ کر بچوں سمیت بڑے بھی خوب محظوظ ہوئے ۔ ریس دیکھنے کیلئے والدین کی بڑی تعداد خاص طور پر بچوں کو لیکر پہنچی ہوئی تھی۔