اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن مقرر کردیا ۔وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کوروناکے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کو ڈاکٹر ظفر مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد خصوصی برائے قومی صحت کا عہدہ دیا گیا ہے ۔