اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کی سیاست کے خاتمہ کا وقت قریب ہے ، وزیراعظم عمران خان کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے عوام دوست فیصلہ سے پاکستان جنوبی ایشیامیں سستے داموں پٹرول فروخت کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسی طرح عوام دوست پالیسیوں سے قوم کی خدمت کرتے رہیں گے ، اب کرپٹ مافیا کی سیاست کے خاتمہ کا وقت قریب ہے ۔