سیالکوٹ،اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹرز)ٹریفک حادثہ میں نوجوان ، ٹریکٹر کی لٹھ میں آ کر محنت کش جاں بحق ۔ بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ پکی گڑھی کا رہائشی 24سالہ عاقب مشتاق دربار شطر ولی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا ۔دریں اثنا اوکاڑہ چک نمبر 50تھری آر اوکاڑہ کا رہائشی نوجوان محمد نعیم ولد محمد منشاء ٹریکٹر کے ذریعے مکئی نکالنے والی مشین پر مزدوری کر ریا تھا کہ اچانک ٹریکٹر کی لٹھ میں آگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔