کراچی(سٹاف رپورٹر) شہر میں ایک بار پھر سیاسی تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف وال چاکنگ کا سلسلہ شروع کردیا جبکہ دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی میں متحدہ لندن کے خلاف وال چاکنگ کی گئی، نامعلوم افراد نے عمران فاروق کی قاتل ایم کیو ایم لندن نامنظور جیسے نعرے تحریر کئے تھے ، اس کے نیچے اہلیان کراچی تحریر تھا، اس قبل مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم لندن کے حق میں وال چاکنگ کی گئی تھی، پولیس، رینجرز و دیگر متعلقہ اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے حق میں وال چاکنگ کرنے والے کارکنان کو حراست میں لے لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن قیادت کی ہدایت پر ان کی باقیات وال چاکنگ کرا رہی ہیں، اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔