کراچی (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن کراچی ایسٹ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر کے نام پر 47کروڑ50لاکھ روپے رشوت طلب کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ادھر اینٹی کرپشن ساؤتھ زون نے 2سرکاری محکموں سے 25سا ل سے تنخواہ لینے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سکول ایجوکیشن سندھ محمد حسین سومرو نے 950 کنٹریکٹ اساتذہ سے مستقلی کیلئے فی کس 5لاکھ روپے رشوت طلب کی اور اس ضمن میں صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی ،آبپاشی اور زکوۃ و عشر سہیل انور سیال کا نام استعمال کیا۔ملزم محمد حسین سومرو کو ٹیلی گرافک اور سیلولر معلومات کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب اینٹی کرپشن ساؤتھ زون نے سندھ حکومت کو ساڑھے 7کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے ڈاکٹر طیب عمرانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔