لاہور(سپورٹس رپورٹر) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ راوی جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے ۔ عمران نے 46، حسن 39 اور وقاص نے 25 رنز بنائے ۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے انس رضا نے 3/23، انضمام عالم 2/9، علی اصغر 2/40اور زوہیب خان نے 2/28 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 24.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔ انس رضا نے شاندار سنچری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86، یاسر فیض 22، آہل جاوید 57 ناٹ آؤٹ اور عامر عباس نے 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ ذیشان نے 2/64 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے انس رضا نے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔