کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ساتھیوں کی گرفتاری پر خواجہ سراؤں نے درخشاں تھانے پر حملہ کردیا، پولیس نے 21 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا۔ڈیفنس، بدر کمرشل میں درخشاں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر خواجہ سراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا تھا۔گرفتارخواجہ سراؤں کے ساتھیوں نے گرفتاری کے خلاف درخشاں تھانے میں احتجاج کیا اور تھانے میں توڑ پھوڑ کی۔خواجہ سراؤں نے تھانے کی کھڑکیوں،دروازوں کو توڑ دیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے 8 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔