کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹائیفائیڈانجکشن لگنے سے نجی سکول میں بچوں کی حالت غیرہوگئی۔پولیس کے مطابق ویکسینیشن کے بعد6 بچے بے ہوش ہوگئے جبکہ کئی کو الٹیاں آنے لگی،بچوں کی حالت خراب ہونے پر والدین اور دیگر رشتے دار سکول پہنچ گئے ، جن کی ہنگامہ آراء پرسکول انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔پولیس اوررینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور ویکسین عملے کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کو طبی امدادکیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا اورطبعیت بہترہونے گھر بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق انجکشن لگنے سے تھوڑی دیرتک حالت تھوڑی خراب ہوتی ہے تاہم کچھ ہی دیرمیں سنبھل بھی جاتی ہے ۔کسی نے سکول انتظامیہ کیخلاف درخواست جمع نہیں کرائی۔