کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل کے حکم پراین اے 237 کے ووٹ کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ڈی آراو نے این اے 237 کی گنتی کی رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرادی،ہفتے کوملیرکورٹ میں تحریک انصاف کے کیپٹن جمیل احمد اورپیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی،ذرائع کے مطابق 1008 جعلی ووٹ جبکہ 40 پولنگ اسٹیشنزپرفارم 45 تبدیل ہیں،ڈی آراو نے این اے 237 کی گنتی کی رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرادی،الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں پوراحلقہ کھولنے یا ری پولنگ کروائے جانیکا امکان ہے ،واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے سندھ ہائیکورٹ ٹریبونل میں تحریک انصاف کے کامیاب امیدوارکیپٹن جمیل احمد کی مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست میں دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔