کراچی ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ کے ڈپیارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے خفیہ اطلاع پر اماراتی ائر لائن کی پرواز سے کراچی سے دبئی جانیوالی دو خواتین ثنا طفیل اور فریدہ بانو اور ان کے ساتھ جانیوالے طفیل جنانی کے سامان سے 4 کلو 517 گرام سونا برآمد کرلیا، تینوں کو گرفتار کرلیا گیا، سونے کی مالیت 3 کروڑ 11 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سونے کو خام زیورات کی شکل دیکر بیرون ملک سمگل کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش کی جارہی تھی، تینوں افراد عزیز آباد کے رہائشی ہیں۔