کراچی ( سٹاف رپورٹر) کراچی میں رات گئے لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں آوارہ کتے نے پولیس افسرسمیت 23 افراد کو کاٹ لیا، لیاقت آباد نمبر4 میں آوارہ کتے نے کئی افراد کو کاٹا، ریسکیو کرنے کیلئے جانے والے شریف آباد تھانے کے سب انسپکٹر علی محمد کھوسہ کو کاٹ لیا، کتے کے کاٹے جانے کے شکار افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، پولیس نے کتے کو پکڑنے کیلئے ریسکیو کو طلب کرلیا، آر ایم او جنرل عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر جہانزیب نے بتایا پیر کی شام 4بجے سے کے بعد کتے کے کاٹنے سے زخمی 23افراد کو لایا گیا ،شہری حکومت یا سندھ حکومت کی طرف سے ہمیں ادویات فراہم نہیں کی گئیں،زخمی ہونے والے تمام مریض باہر سے دوا خرید کر لائے ،سب سے زیادہ مریض رات کو ایف سی ایریا سے آئے ۔