مکرمی !شہر کراچی آبادی کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک سے بڑا ہے۔اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق شہر کی آبادی لگ بھگ ڈھائی کروڑتک پہنچ چکی ہے ۔ کراچی میں روزانہ لاکھوں گاڑیاںسفر کرتی ہیں جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ شہر میں بے شمار پل بنائے گئے انڈر بائی پاس بنائے گئے مگر ٹریفک کا مسئلہ پھر بھی جوں کا توں ہے ۔اس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی عدم توجہ کے ساتھ ساتھ عوام کی بے حسی بھی ہے ۔ترقی یافتہ ممالک میں عوام قوانین پر عمل کرتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں قانون کی خلاف ورزی کرنا معمول بن چکا ہے۔ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنا اس لئے ضروری ہے کہ یہ شہر کے اکثر مسائل کی جڑ ہے۔وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوںکو بلا تفریق سزائیںدی جائیں تو یہ مسئلہ با آسانی حل ہوسکتا ہے۔ (ظل ہما ،وفاقی اردو یونیورسٹی، کراچی)