لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں۔اداکارہ نے کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بدقسمتی سے خواتین کیلئے مخصوص واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا، یہاں تک کہ وہاں لال بیگ بھی تھے ، واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کیلئے غیر صحت مند ہے جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں آتے ہیں، ہم انہیں یہ گندگی دکھا کر ان پر اپنے ملک کا پہلا تاثرکیا دینا چاہتے ہیں؟