کراچی(سٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ میں تعینات ڈی ایس پی سے تنگ آکرایک ہوٹل ملازم نے اپنے وڈیو بیان کو سوشل میڈیاپروائرل کردیا۔ہوٹل ملازم کادعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی 42ہزارروپے کا مقروض ہے ،جبکہ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میں نے نہ وڈیو بیان دیکھا نہ ہی ملازم کوجانتا۔سہراب گوٹھ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے ملازم ندیم خان کا وڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ ڈی ایس پی 5 ماہ تک ہوٹل سے کھانا کھاتا رہا،بل ادا کرنے سے انکار کردیا،ہوٹل ملازم نے 42 ہزار روپے کا بل مانگا تو پولیس افسر نے آستینیں چڑھالیں،ڈی ایس پی نے کہا کہ پیسے مانگنے والے ہوٹل ملازم کو نہیں جانتا۔سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتارہونے والے بدنام منشیات فروش رحمان گل کاویڈیو بیان سوشل میڈیا پروائرہوگیاجس میں اس نے کہا کہ علاقے میں چرس اورہیروئن کا کاروبارکرتاہوں،میرے پاس پولیس والے آتے ہیں،جن میں پولیس اہلکارشاہد اسلم،معراج،عاشق بلیدی، پی سی ممتاز اور 3 سے 4نامعلوم اہلکارمیرے پاس آتے ہیں،جبکہ راجہ سرفرازبھی میرے پاس آتا ہے ،اس نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار 2سے 3روزمیرے پاس آتے ہیں،فی سپاہی 3ہزارروپے دیتاہوں،دوسری جانب ایس ایس پی ملیرکے ترجمان نے کہا کہ وائرل کی گئی۔وڈیوایک ماہ پرانی ہے ۔بیان دینے والاملزم رحمان گل اس وقت جیل میں ہے ۔