کراچی(این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے کراچی میں بھی گورو دوارے کیلئے جگہ مختص کریں گے ، کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرین سروس کا اہتمام کیاگیاہے ، ٹرین جمعرات کی صبح کراچی کے سٹی سٹیشن سے 800 یاتریوں لے کرننکانہ صاحب روانہ ہوئی ،گورنرسندھ نے یاتریوں کو الوداع کیا ،سپیشل ٹرین8بوگیوں پر مشتمل ہے جو 800 سکھ یاتریوں کو لیکر ننکانہ صاحب پہنچی ۔