کراچی (کلچرل رپورٹر) خیرپور آرٹس کونسل سیاست کی نذر ہوگئی، سال 2014 سے الیکشن ہی نہیں کروائے گئے جبکہ 2016 سے خیرپور آرٹس کونسل سیاسی قبٖضہ میں ہے جس کی چیف پیٹرن نفیسہ شاہ ایم پی اے ، صدر، شیراز شاہ، جنرل سیکریٹری اکبر شاہ، خزانچی احسن شاہ پیٹرن پرویز شاہ ہیں جنکا فنون لطیفہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کو سیاسی طور پر منتخب کرکے قابض کروایا گیا ہے ۔ خیرپور کے مقامی فنکاروں کی ممبر شپ 2016 سے مطعل ہے خیرپور آرٹس کونسل کی جو بلڈنگ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اوپن ائیر تھیٹر وہ بھی کلچرل محکمہ کی ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت کی جانب سے بھی کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے ۔ مقامی فنکاروں کا کہنا تھا کہ آخر یہ خیرپور آرٹس کونسل کس کام کی ہے جس میں فنکار نا کابینہ میں شامل ہیں اور نا ہی انکو ممبر بنایا جارہا ہے جبکہ محکمہ ثقافت سندھ کو کیا فائدہ ہورہا ہے جو ایک غیر آئینی کابینہ کو فنڈز دے رہے ہیں ۔