کراچی (کلچرل رپورٹر) عید پر ثقافتی سرگرمیاں بھی عروج پر، سینماء گھروں میں فلموں کی نمائش کے ساتھ مختلف شہروں میں اسٹیج ڈراموں میں بھی شہریوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔ کراچی میں برصغیر کے معروف ڈرامہ رائٹر اور مزاحیہ اداکار عمر شریف نے عیدالاضحی پر آرٹس کونسل کے ایئرکنڈیشنڈ ہال میں مزاحیہ ڈرامہ ’’بکرا، ڈالر اور مہنگائی‘‘ پیش کیا جو کہ ابھی جاری ہے ۔ جس میں اداکار عمرشریف، سلیم آفریدی،عرفان ملک، علی حسن، سلومی، نعیمہ گرج، زریں غزل شانزے ،کاشف خان اور پستہ قد اداکار شاہد رانا اپنے منفرد انداز سے پرفارمنس پیش کررہے ہیں ۔