کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی میں گھرمیں آتشزدگی سے ماں اور2بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے ابتدائی طورپرشارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قراردیا تاہم مزیدتفتیش جاری ہے ۔جمشیدکوارٹرزمیں واقع گھرمیں جمعے کی صبح ساڑھے 5بجے آگ لگی۔شہریوں نے آگ اپنی مددآپ کے تحت بجھائی جبکہ فائربریگیڈ آخری وقت میں پہنچی،32سالہ شمائل،9سالہ صفیان جنیداور7سالہ آسیہ کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑگئے ۔شمائل کئی سال سے اپنے بچوں کے ساتھ مذکورہ گھرمیں شوہرکے اہلخانہ کے ساتھ مقیم ہے جبکہ اس کاشوہرجنیدملائیشیامیں ملازمت کرتاہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاشیں ورثاکے حوالے کردی ہیں۔ آتشزدگی