کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کچرا صاف کرنے کیلئے ’’کلین مائی کراچی‘‘مہم شروع کردی،ڈپٹی کمشنروں کو پانچ پانچ کروڑروپے جاری کردیئے گئے ،میئرکراچی نے بھی مہم میں تعاون کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ سندھ کا مہم کے پہلے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورایک ماہ میں گند صاف کرنے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے سڑکوں پرکچرا پھینکنے والوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کچرا صاف کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہم کا آغازہوگیا،وزیراعلیٰ نے ’ کلین مائی کراچی‘ مہم کی نگرانی کیلئے وزراء اورمشیروں کی 6 اضلاع میں ذمہ داریاں لگادی ہیں،مہم کیلئے 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو پانچ پانچ کروڑجاری کردیئے گئے ہیں،میئرکراچی وسیم اخترنے سندھ حکومت کی صفائی مہم میں بھرپورتعاون کا اعلان کردیا اورکہا کہ سندھ حکومت کی صفائی مہم میں سپورٹ کروں گا۔علاوہ ازیں صفائی مہم کے پہلے روزوزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزرائ، میئرکراچی وسیم اختر اوردیگرکے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے مختلف کے دورے کئے اور نیچے کچرا پھیکنے والوں کو گرفتار کرنیکی ہدایت کی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی پہلے تصویرلیں اس کے بعد کچرا اٹھائیں اورایک ماہ گزرنے کے بعد دوبارہ تصویر لیکربھیجیں۔ اس بارذاتی طورپرمہم دیکھ رہا ہوں عوام کوصفائی نظرآئیگی،انہوں نے ڈپٹی کمشنرسے کہا ہے جو کچرا روڈ پرپھینک رہا ہے اسے گرفتارکریں،انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کی بجائے میڈیا کومیری گرفتاری کی خبرکی فکرہے میں کب گرفتارہوونگا۔