کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین کیبل ایسوسی ایشن پاکستان، جوائنٹ سیکرٹری آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور ڈائریکٹر میٹرو ون نیوز خالد آرائیں کے والد حاجی محمد اسحاق کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ حاجی محمد اسحاق کی عمر 77 برس تھی اور وہ عرصے سے فالج کے سبب صاحب فراش تھے ۔ مرحوم کے انتقال پر سیاسی، سماجی، صحافتی حلقوں کی اہم شخصیات نے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد ربانی، بلاک چار ،گلشن اقبال کراچی میں ادا کی جائے گی،ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی خالد آرائیں کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔