کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں چینی باشندے نے غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار پرتشدد کرڈالا۔ کورنگی صنعتی ایریا میں اہلکارمحمد عامرنے نو پارکنگ میںگاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا تو ڈرائیورنے کہا کہ میرا مالک یہیں گاڑی کھڑی کرنے کا کہہ رہا ہے ۔ٹریفک اہلکار نے چینی باشندے سونگ پوپینگ سے گاڑی کھڑی نہ کرنے کی درخواست کی تو اس نے گاڑی سے اترکرٹریفک اہلکارپرگھونسوں کی بارش کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چینی شہری کو گرفتارکرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزم کو تھانے میں وی آئی پی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ پولیس اہلکارپرچینی شہری کے تشددکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرہوگئی ہے ۔