مکرمی !ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اور یہ ایک وقت میں روشنیوں کے شہر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ لیکن آج کی حقیقت کچھ اور ہی ہے آج ہم کراچی کو لا وارث دیکھتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ کراچی شہر میں مسلط حکمرانوں کی غفلت اور لا پرواہی ہے۔ کراچی شہر کی بد قسمتی رہی ہے کہ اسے کوئی اپنانے کو تیار نہیں اس شہر کے ساتھ ہمیشہ سوتیلوں جیسا ہی سلوک روا رکھا ہے۔ اور جو حکمران اس شہر کے ٹھیکیدار بنے پھرتے تھے ان لوگوں نے اس کی بربادی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آج بھی ہم جہاں بھی نظر ڈالیں تو جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ تعلیم کا نظام بھی اس شہر میں تباہ کن ہے۔ تو پھر ہم کراچی کے شہری اس شہر کو لا وارث کیوں نہ سمجھیں؟ (وریشہ پرویز، کراچی )