کراچی ( سٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں گاڑی سکھانے کے دوران کار بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری جس کے نتیجے میں سرکاری افسر اور اسکے بیٹے کا دوست جاں بحق ہوگئے ، سرکاری افسر کو نوجوان کار سیکھارہا تھا ، ڈیفنس فیز 8 کریک کلب کے قریب سمندر سے ملحقہ گرائونڈ میں کار بے قابو ہوکر سمندر میں جاگری، پولیس اور ریسکیو عملہ نے کافی جدو جہد کے بعد سمندر سے دو افراد اور کار کو کرین کے ذریعے سمندرسے نکالا، دونوں کو ہسپتال لے جا یا جارہا تھا، راستے میں دونوں نے دم توڑ دیا، 20 سالہ دانیال اور 55 سالہ افتخار حادثہ میں جاں بحق ہوئے ، دانیال متوفی افتخار کے بیٹے کا دوست اور انکا سابقہ پڑوسی تھا، متوفی افتخار پنجاب کالونی ، دانیال اختر کالونی کا رہائشی تھا، افتخار چار بچوں کا باپ اور جنرل پوسٹ آفس میں ملازمت کرتا تھا اور چند ماہ میں متوفی ریٹائرڈ ہونے والا تھا ، کار چلانا سیکھ رہا تھا تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیکسی چلا کر گھر کی کفالت کر سکے ۔
کراچی: کار سمندر میں جاگری، سرکاری افسر سمیت 2 جاں بحق
پیر 20 جنوری 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 20 جنوری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں