کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے گلشنِ حدیدمیں ایک گھرمیں آئے مہمان میں کروناوائرس کا شک ہونے پر مالک مکان اوراہل محلہ نے پولیس کوبلالیا۔مشتبہ مریض محمد علی پولیس کی آمدسے قبل فرارہوگیا تاہم بعدازاں اس کو حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے محمدعلی میں کروناوائرس کے شک میں کوئی صداقت نہیں، وہ ایک روزقبل گوادرسے کراچی آیاتھا اوروہ جلدلاڑکانہ واپس چلا جائے گاجبکہ پولیس نے اس ڈاکٹرسے بھی رابطہ کیا جس سے محمد علی نے ملاقات کی تھی،ڈاکٹر نے بھی محمد علی میں کرونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔