کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے اورکراچی کی بہتری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں سیلانی ویلفیئرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ کراچی میں ایسا قانون ہے جو آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، مقامی نمائندوں کے پاس اختیارنہیں،کراچی میں انتظامی،مالی،سیاسی طورپربااختیارحکومت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کواپنے پیروں پرکھڑا کرنے کیلئے مقامی حکومت ناگزیرہے اورایسے نظام اورکراچی کی بہتری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ،آئینی پٹیشن وزیراعظم اورمیری مدعیت میں داخل کردی گئی ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ آرٹیکل 140 اے کے تحت مقامی حکومت کا نظام رائج کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان، نئے کراچی کے بغیرممکن نہیں، پی ٹی آئی کی ترجیح کراچی کی ترقی ہے ،ہماری صوبائی حکومت نہیں،مقامی حکومت بھی پی ٹی آئی کی نہیں مگروہ بے اختیارہے ۔