کوڑا کرکٹ اور گندگی تو جیسے کراچی کا طرۂ امتیاز بنتی جا رہی ہے، حتیٰ کہ اب ساحل سمندر بھی کوڑے کے ڈھیر وں سے محفوظ نہیں رہا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ان کی اہلیہ باقاعدگی سے اہلیان کراچی کو اس کا احساس دلاتے رہتے ہیں کہ خدا کیلئے ساحل سمندر کو کوڑے اور گندگی سے بچائو۔وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہل کراچی سے ناراضی کا اظہار کیا ہے کہ کراچی کے ساحل پر کوڑے دان بھی لگا ئے گئے تھے لیکن کوڑا پھر کوڑے دانوں کی بجائے باہر پھینکا گیا ہے۔سابق کپتان کا لوگوں سے یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ آپ حکومت کو چھوڑیں، خود تو صاف ہو جائیں۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ ہم ان کاموں کو بھی حکومتوں کے ذمے ڈال دیتے جنہیں ہم مل جل کر خود بھی انجام دے سکتے ہیں۔ صفائی کو ہمارے دین میں بہت اہمیت دی گئی ہے اور اسے حضور نبی کریم نے نصف ایمان قرار دیا گیا ۔صفائی کا اصول بھی یہی ہے کہ خود کوبھی صاف رکھو، اپنے گھروں ، اپنے گلی محلوں ، اپنے آس پاس ، اپنے شہر اور ملک ووطن کو بھی صاف ستھرا رکھو۔ کراچی کا ساحل، کراچی کی پہچان ہے اسے کوڑے اور گندگی سے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کچرے کا ڈھیر نہ لگایا جائے، اسے تلف کیا جائے۔ کوڑا ،کوڑے دانوں میں ڈالا جائے تا کہ شہر اور ساحل دونوں کو