کراچی(سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیکس سال 2018 کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے پاکستان کے تمام شہروں سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کی تفصیلات کے مطابق کراچی کی سب سے بڑی صدرمارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز نے 77 ارب 20 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔ صدرمیں 72ہزار 339 ٹیکس فائلرز جنہوں نے 30 جون 2018 تک 77ارب 20 لاکھ ٹیکس اداکیا۔اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ 209 ارب، 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے کا ٹیکس کراچی سے جمع کیا گیا، کراچی وسطی سے 9 ارب، 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے جمع کیے گئے جبکہ کراچی جنوبی نے 114 ارب، 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار روپے ٹیکس دیا۔