کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے بھتہ خور خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا ۔بھتہ خور خواتین کا گروہ 7لڑکیوں پر مشتمل ہے جوتاجر برادری اور لڑکوں سے بھتہ وصول کرتی تھیں ۔92نیوزنے بھتہ خور خواتین کی تصاویر حاصل کرلیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ خورخواتین کے گروہ کی سربراہی کرنے والے 2پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔لڑکیوں کو لیاقت آباد تھانے کے علاقے سے گرفتارکیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔تھانہ لیاقت آباد میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔