کراچی (این این آئی) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے ، ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی کے کچرے پر صرف اور صرف سیاست ہوئی ہے ، کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے ، سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے ، یہ غلط اخذ کیا گیا ہے کہ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا۔