کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ شاہراہ نور جہاں کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب 25سالہ شہروز کے گلے پر ڈور پھری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، قریب موجود افراد نے فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی اورنگی ٹائون کا رہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی۔