کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ(کیماڑی) نے کھلے سمندر میں منوڑا کے قریب چیک پوسٹ پر لانچوں کی چیکنگ کے دوران مچھلی کا شکار کرنے والی ایک لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 7ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرلیاجو کہ اندرون ملک سمگل کیا جارہا تھا۔ ایرانی ڈیزل اور لانچ کی پاکستانی مارکیٹ میں مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ برامد شدہ ایرانی ڈیزل،لانچ اورایک سمگلرکو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔