مکرمی!کراچی شہرنہ صرف تجارتی لحاظ سے مشہورہے بلکہ یہاں کی مخدوش عمارتیں بہت مشہور ہیں۔یہاں تقریبًا1600 سو سال کی پہلے کی مخدوش عمارتیں بھی موجود ہیں جن میں صدر،لارنس،صرافہ بازار،اردو بازار وغیرہ کی مخدوش عمار تیں موجود ہیں۔کراچی میں ایک اندازہ کے مطابق400 کے قریب بوسیدہ عمارتیں ہیں جن میں تقریباً 300 عمارتیں بہت زیادہ بوسیدہ حالات میں ہیں،جنہیں کچھ عرصے پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ان عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں لیکن ان عمارتوں میں رہائش پذیر ان عمارتوں کوخالی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں جب کہ ان رہائشیوں کی جان کو خطرہ ہے۔کراچی کی وہ عمارتیں جو خستہ حالت کی فہرست میں شامل ہیں اگر ان کو بر وقت خالی نہیں کیا گیا پھر بصورت دیگرہمیں ایک بڑی مشکل کاسامنا کرنا پڑے گا۔ (افشاں علی، کراچی )