لاہور(اپنے رپورٹر سے )گریٹر اقبال پارک کے نیشنل ہسٹری میوزیم کے زیر اہتمام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے " کرتارپور دی فرسٹ سکھ کمیون" کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کرتارپور دی فرسٹ سکھ کمیون" تقریب میں بھارت اور پاکستان کے نامور مورخین اور مصنفین اور پی ایچ اے لاہور کے افسران نے شرکت کی۔